نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کےلیے دبئی پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کےلیے دبئی پہنچ گئے ۔ان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایشیاکپ 2018 کی میزبانی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

نجم سیٹھی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئیں گے کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ انڈر 19 کے وینیو کا فیصلہ تو ہوا تھا لیکن سینئرٹیموں کے ایشیا کپ کا معاملہ اگلے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا تھا اب یہ معاملہ دبئی کے اس اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرکت کے باعث بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے تذبذب کا شکار ہے ۔ اس لیے امکان ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا یا بنگلا دیش کو دے دی جائے ۔

بنگلا دیش جو مسلسل تین مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے اس بار پھر میزبانی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.