عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں اعترافی مجرم ہیں، اب ٹرائل پر نہیں ہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے:دانیال عزیز

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں.یہ کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں عمران خان واحد ایم این اے ہیں جنہوں نے مانا ہے کہ انہوں نے ٹیکس چوری کی اور اثاثے چھپائے.عمران خان اور جہانگیر ترین اب ٹرئال پر نہیں ہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر تبصروں کے تحت بتایا جارہا ہے کہ عمران خان پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے عمران خان پبہلک آفس ہولڈر رہے ہیں وہ 2002 میں ایم این اے بنے تھے کیسے بنے تھے سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں کرتے ہیں کہ (ن) لیگ کے ووٹ کیسے بڑھ گئے خود ان کے ووٹ کہاں سے آئے عمرنا خان واحد ایم این اے ہیں جنہوں نے مانا کہ انہوں نے ٹیکس چوری کی اور اثاثے چھپائے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی اعتراف جرم کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالا گیا عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں یہ کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین اب ٹرائل پر نہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ انور منصور نے بھی اعترافی بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.