ہندو بنئیے کا پاکستان سے بغض، بھارت کا ایشیاء کپ کی میزبانی سے انکار

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لیکن بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے اجازت ملی تو وہ سیریز کے لئے ونڈو نکال سکتے ہیں۔
ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نہیں چاہتا کہ بھارت، پاکستان کی موجودگی میں ایونٹ کی میزبانی کرے تاہم ایشیا کپ اگلے سال ستمبر میں شیڈولڈ ہے۔واضح رہےکہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرا م میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی شیڈول دونوں ملکوں کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.