نوجوان راہول گاندھی 132سالہ جماعت “کانگریس” کے صدر منتخب

بھارت کی 132 سال پرانی جماعت کانگریس کے 47 سالہ نو منتخب صدر راہول گاندھی نے مئی 2004 کے انتخابات میں حصہ لیکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔

بھارت کے مشہور سیاسی نہرو، گاندھی کے خاندان سے تعلق رکھنےوالے راہول گاندھی رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو پہلے انٹرویو میں راہول نےبھارتی کی منقسم کرنےوالی سیاست کی مذمت کی اور کہا وہ ملک کو متحد کرنے والے ہیں، بھارت سے ذات اور مذہبی کشیدگی کاخاتمہ کریں گے۔

راہول اور ان کی بہن پریانکا نے 2006ء میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کےلئے رائے بریلی سے مہم چلائی اور انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

راہول گاندھی 24 ستمبر2007ء میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کےجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، جس کے بعد انہیں انڈین یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کا چارج بھی دیدیا گیا، 2009ء میں راہول گاندھی نےامیٹھی سے لوک سبھاکی نشست جیتی۔

جنوری 2013ء میں راہول گاندھی کو کانگریس کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا، 2014ء کے انتخابات میں امیٹھی سے بی جے پی کی نمائندہ سمرتی ایرانی کو شکست دی۔

مجموعی طور پر 2014ء کے انتخابات میں راہول کی سربراہی میں کانگریس نے اب تک کی بدترین پرفارمنس دکھائی، جس کے بعد راہول گاندھی نےپارٹی پوزیشن سے مستعفی ہونےکی پیشکش کی، جسے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے مسترد کردیا۔

راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی گذشتہ 19سال سے کانگریس کی سربراہ رہی تھیں، تاہم اب راہول گاندھی پارٹی کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.