پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نےناصرجمشیدکے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا، کرکٹر ناصر جمشیدپرعدم تعاون کی شق پرایک سال کی پابندی لگادی گئی۔ناصرجمشید پراینٹی کرپشن کوڈکی 2شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو کرکٹر ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کو پی سی بی نے 13 فروری کو معطل کیا ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 11 اپریل کو ناصر جمشید کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔
ناصر جمشید کو رواں سال 13 فروری کو معطل کیا گیا تھایوں ان کی معطلی ختم ہونے میں محض دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔
ناصر جمشید پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ،ان پر عدم تعاون اور معلومات فراہم نہ کرنے اورتحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا۔
ادھرٹیسٹ کرکٹرکے وکیل حسن وڑائچ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ناصر جمشید کو بکیز سے رابطوں کے الزامات سے بری کیا گیا تاہم اسپاٹ فکسنگ کیس میں عدم تعاون پر سزا دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے موکل کو بہت بدنام کیا، اس لیے وہ پی سی بی پر ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فروری میں کرکٹر ناصر جمشید کو میچ فکسنگ کے شبہ میں ایک مشکوک شخص کے ہمراہ برطانیہ میں گرفتار گیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی وجرمانے جبکہ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے سزاسنائی جاچکی ہے۔
حمزہ شہباز شریف لاہور سے واضح برتری سے کامیاب
مخالفین کی قیاس آرائیاں اور وسوسے دم توڑ گئے، حمزہ شہباز لاہور پہنچ گئے
ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور حکومت سارا زور لیگی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں صرف کر رہی ہے: حمزہ شہباز
آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور کتنی مہنگی ہوگی، عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے: محمد نوازشریف
پنجاب کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس: حکومتی ارکان کے نعروں نے اپوزیشن کو خاموش کرا دیا
پاکستانی “رولا” امریکہ بھی پہنچ گیا، 45-47 کے حروف ٹرمپ کی ٹوپی پر کندہ
ڈرونز سے متعلق جامع پالیسی جلد مرتب کرلی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی
ابراہیم بھولو: کراچی انڈر ورلڈ کا وہ ’قصاب‘ جس کا نیٹ ورک افریقہ اور مشرق وسطی تک پھیلا
انڈیا کی گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلبہ پر تشدد: ’تراویح پڑھنے پر مشتعل ہجوم نے ہم پر حملہ کیا‘
پی ٹی آئی کا 30مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
فالج جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت آج ہی اپنا لیں
پاکستان کا خفیہ اطلاع پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتیں تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا