مبینہ سنگین سازش بے نقاب، کریک ڈاؤن کا خطرہ منڈلانے لگا، پی ٹی آئی نے فارم 45 اور 47 خود جعلی تیار کئیے، بشریٰ بی کے معروف فرحان بیٹا کا انکشاف

پی ٹی آئی کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ بشری بی بی کے معروف فرحان بیٹا نے ویڈیو بیان میں میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اور پیڈ بلاگرز کی جانب سے پراپیگنڈہ اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جارہے فارم 45 اور 47 جعلی ہیں جو پی ٹی آئی قیادت نے خود تیار کروائے ہیں کوڈ نام کے ساتھ اس خفیہ مشن پر کام بہت پہلے ہی شروع ہوچکا تھا اور انہیں الیکشن کے روز ہی پھیلانا شروع کردیا گیا تھا۔

یہ وہی فرحان بیٹا ہیں جو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ تھے اور تب ان کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی تھی جس میں واضح طور پر بشریٰ بی بی انہیں ہدایات دے رہیں تھیں کہ مخالفین کے ہر اقدام کو غداری کے ساتھ لنک کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دیں اور اس پروپیگنڈے کو بھرپور طریقے سے پھیلا دیں ڈاکٹر فرحان کے حالیہ ویڈیو بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

السلام علیکم یہ ویڈیو میسج میرا بالخصوص پی ایم ایل این کے دوستوں کے لیے ہے کہ یار براہ مہربانی اپ نے اپنی قیادت کے ساتھ یہ دو باتیں شیئر کرنی ہیں میں پی ایم ایل این کے معاملات میں نہیں بولتا لیکن اج یہ اپ کو بتانا بہت ضروری ہے کہ میں پی ٹی ائی کا طریقہء واردات سے اے ٹو زیڈ مکمل جانتا ہوں مجھے پتہ ہے کہ یہ لوگ کیسے آپریٹ کرتے ہیں بیسیکلی یہ کرتے کیا ہیں کہ یہ آپ کو بیک فٹ پر ڈالتے ہیں پہلے انہوں نے فارم 45 کے دعوے کئیے کل ایک ٹوئٹر (موجودہ ایکس) سپیس میں حماد اظہر کی ماریو کے ساتھ ٹوئٹر سپیس تھی وہ ادھر کہتے ہیں کہ جی یہ دیکھیں میرے پاس ایک فارم 47 بھی پڑا ہوا ہے جس میں ہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں بعد میں ہمیں پی ایم ایل این نے ہرا دیا تو اس سپیس میں پی ایم ایل این کے ایک ورکر بھی تھے انہوں نے ان کو الیکشن کمیشن کا ویب لنک دیا جب میزبان ماریو نے خود جا کر دیکھا تو جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر فارم 47 تھا اس پر سٹیمپ لگی تھی وہ اصلی تھا اور اس انگریز نے بھی جس کو پی ٹی ائی خود پیسے دے کر اس سے سپیس کروا رہی تھی اس نے اعتراف کیا کہ یہ جو الیکشن کمیشن پہ لگا ہے یہ اصلی ہے حماد اظہر نے جو مجھے فارم دکھایا ہے وہ جعلی ہے بیسکلی پی ٹی ائی کے دھاندلی والے یہ جو کرتے رہے ہیں اور خود ہی شور مچاتے رہے ہیں ان کو پورا فارم 45 فارم 47 کا پراسیس پتہ ہے میرا ذاتی اندازہ یہ ہے کہ انہوں نے جعلی فارم 45 تیار کیے ہوئے ہیں اس کی فوٹو کاپیاں تیار کر کے انہوں نے اس وقت پورے میڈیا کو مس گائیڈ کیا ہے اور انہوں نے یہ جو جعلی کاپیاں تھییں الیکشن کی رات اٹھ یا نو بجے ہی شیئر کرنا شروع کر دی تھی تو یہ فارم 45 اصلی نہیں ہے آپ براہ مہربانی سوشل میڈیا ہائپ سے بالکل نہ گھبرائیں ان کے ہو سکتا ہے ان کے فارم 45 50 یا 60 پرسنٹ جعلی نکلیں میں اپ کو بالکل وثوق سے یہ بات بتا رہا ہوں کہ یہ لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں اور دوسری میری گزارش یہ ہے کہ براہ مہربانی اگر اپ بیک فٹ پر بیٹھے رہیں گے اگر اپ پریشان ہو کر بیٹھ جائیں گے کہ جی یہ کیا ہونے جا رہا ہے تو یہ مناسب نہیں آپ ابھی بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے پاکستان کی ٹو تھرڈ عوام نے ان کو ریجیکٹ کیا ہے اپ کو کل ضرورت ہے اس بات کی کہ اپ کل جائیں اور عدالتوں میں ان کے 30 30 حلقوں کو چیلنج کریں اور جہاں پر بھی ان کی لیڈ جونسی اپ سے تھوڑی سی زیادہ ہے چاہے وہ خیبر پختونخواہ ہو اپ پیچھے نہ ہٹیں اپ جا کر ان کو چیلنج کریں جب اپ چیلنج کریں گے ان کو ایک جگہ بھی یہ تاثر آیا یا صبح بھی ان کو لگا کہ الیکشن متنازع ہو رہے ہیں اور ہماری جو سیٹیں جائیں گی تو یہ جو گوہر پراکسی ہیں اور شیر افضل مروت ہیں جن کو گھر میں کوئی سالن نہیں پوچھتا اور زندگی میں پہلی بار اسمبلیوں میں آنے لگے ہیں یہ اپ کے سامنے الیکشنوں کا دفاع کریں گے اگے بڑھ کے بولیں گے کہ جی پی ڈی ایم کی حکومت ہونی چاہیے کوئی نہیں ہم اپوزیشن کریں گے بڑے فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں تو اپ لوگ پلیز گھر میں نہ بیٹھیں اس طرح اگر اپ بیٹھے رہیں گے تو ادھر خانہ جنگی والی صورتحال پیدا ہوگی یہ لوگ چاہتے ہی ہیں کہ اپ کو بیک فٹ پہ رکھ کر حکومت کریں تو اپ نے بیک فوڈ پر نہیں ہونا شخصیت پرستی کا مقابلہ کرنا ہے بہت شکریہ۔

سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نازک حالات میں ملک میں عدم استحکام اور خانہ جنگی کی کوشش قرار دیتے ہوئے کھلی ملک دشمنی اور غداری سے تعبیر کیا ہے اور قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے اس کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف اپنی ہاتھوں کے ساتھ بھرپور قانونی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.