انتشاریوں کی چھٹی، شہبازشریف اور آصف زرداری میں جپھی، حکومت سازی پر غور شروع، دونوں جماعتوں کے ایم اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاقِ رائے ہوگیا ہے

شہباز شریف کی قیادت میں لیگی وفد کی بلاول ہاؤس آمد، آصف علی زرداری اور بلاول نے گرم جوشی سے خیرمقدم کیا ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت میں اعلیٰ سطحی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ قائدین کا ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق۔ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، دونوں جماعتوں کے قائدین کا اصولی اتفاق۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، پی پی پی قیادت۔ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے، قائدین کا اظہارِ خیال۔

پیپلز پارٹی نے حکومت سازی میں تعاون اور شمولیت کی تفصیلات طے کرنے کےلئے کل اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.