نواز شریف کے لاہور کے 30 فیصد نتائج موصول

لاہور کے حلقہ این اے 130 کے میں 217 پولنگ سٹیشنز میں سے 65 کی گنتی مکمل ہوگئی غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق یاسمین راشد 22980 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں نواز شریف 16657 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی پی 174 میں 144 میں سے 79 پولنگ سٹیشنز کی ووٹنگ مکمل ہوگئی، جس کے مطابق ن لیگ کے بلال یاسین 18063 ووٹ لے لر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری اصغر گجر 17827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 173 میں 217 میں سے 67 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ بھی سامنے آگیا، جس میں پی ٹی آئی کے محمد زبیر خان نیازی 15847 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے میاں مرغوب احمد 11526 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.