پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس104.40پوائنٹس کی کمی سے39945.41 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں15 ارب88 کروڑ83 لاکھ 74 ہزار995 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں5 کروڑ 6 لاکھ 47 ہزار 810 حصص کی تیزی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 56 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 883 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 104.40 پوائنٹس کی کمی سے 39945.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 130.80 پوائنٹس کی مندی سے 20009.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 195 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 3 ارب84 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار557 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 19 ارب 72 کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار 552 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 7 لاکھ 68 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
ہم سے رابطے، اپنی قیمتی آراء، مشوروں، تحاریر اور معلومات کے لئیے رابطہ فرمائیں آپ کا پیشگی شکریہ sadaqatpk4u@gmail.com تازہ ترین خبریں یہاں آکر خود پڑھیں، کیونکہ ہمیں سپیمنگ سے شدید نفرت ہے !
[contact-form-7 id="mjs287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
ہم سے رابطے، اپنی قیمتی آراء، مشوروں، تحاریر اور معلومات کے لئیے رابطہ فرمائیں آپ کا پیشگی شکریہ sadaqatpk4u@gmail.com تازہ ترین خبریں یہاں آکر خود پڑھیں، کیونکہ ہمیں سپیمنگ سے شدید نفرت ہے !
[contact-form-7 id="mjs287" title="subscribe"]