تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے پر غور، فیصلہ پیر کے روز متوقع

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائے گی۔ موجودہ سرما کی تعطیلات 9 جنوری 2024 تک ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق پھیلی غیر مصدقہ خبروں کے باعث طلبہ اور والدین الجھن کا شکار تھے، یہ سمجھا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ لاہور میں چڑیا گھر کے دورے کے دوران اسی حوالے سے سوال پر نگراں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کی سفارشات پر سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا۔ پرانہوں نے سموگ اور دھند کے مسلسل جاری مسئلے پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں بھی دھند برقرار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھند کے باعث کم حدنگاہ کی وجہ سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور ائیر پورٹس بھی اکثر بند ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولز ایجوکیشن افسران کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

پہلی تجویز پرائمری تک اسکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں۔

دوسری تجویز اسکول کے ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کی جائے۔ تیسری تجویز مڈل تک تمام بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی جائیں نہم دہم کی کلاسز کو امتحانات کی تیاری کے لیے اسکول بلایا جائے۔

واضح رہے کہ کوئی ایک تجویز زیر غور لائی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ موٹروے منصوبے اور ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منصوبے 31 جنوری تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
تجاوزات سمیت جاری کریک ڈاؤن سے متعلق بھی اُن کا کہنا تھا کس پکڑے جانے کے فورا بعد لوگ بدانتظامی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جاری کوششوں کے باوجود، اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے مستقل نگرانی کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.