یورپی ملکوں میں شوارما پر پابندی لگانے پر غور شروع

ترکی اور عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں مشہور شوارما پر یورپی ملکوں میں پابندی عائد کرنے پر غور شروع ہوگیا ہے۔ترک شوارما ترکی سے باہر یورپی ملکوں میں بے پناہ مقبول ہے مگر حال ہی میں طبی ماہرین نے اس کے مضر صحت اور جان لیوا خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ترک شوارماجو بیشتر یورپی ملکوں بالخصوص جرمنی کے علاوہ برطانیہ میں فاسٹ فوڈ ریستورانوں پر بہ کثرت دستیاب ہے لیکن یورپ کے طبی اعتبار سے ترک شوارما کئی خطرناک جسمانی عوارض کا موجب بن رہا ہے۔ان میں امراض قلب، خون کی شریانوں کے مسائل اور شریانوں کے سکڑنے جیسے عوارض شامل ہیں۔اس کے علاوہ ترک شوارما میں فاسفیٹ کی مقدار یورپی ملکوں کے صحت سے متعلق قوانین کی دی گئی اجازت سے زیادہ پائی جاتی ہے۔دوسری جانب شوارما پرپا بندی کے اطلاعات پر شوارما کے میدان میں کام کرنے والے افراد میں غم وغصہ اور ایک نئی بحث ضرور چھڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.