فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان

ورلڈ کپ فٹبال 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا،افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، افتتاحی میچ 14 جون کو میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں میزبان روس کے علاوہ سعودی عرب، مصر اوریوروگوئے کی ٹیمیں شامل ہیں،گروپ بی میں پرتگال،اسپین،ایران اور مراکش کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ سی میں فرانس،پیرو،ڈنمارک اورآسٹریلیا شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروشیا اورنائیجیریا جبکہ ای گروپ میں برازیل ،سوئٹزرلینڈ،کوسٹاریکااور سربیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ایف میں جرمنی،میکسکو،سوئیڈن اور کوریا،گروپ جی میں بلجیم،پاناما،تیونس اور انگلینڈ کی ٹیمیں جبکہ ایچ گروپ میںپولینڈ سینیگال،کولمبیااور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.