ایمازون کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص 100 ارب ڈالراثاثوں کے واحد مالک

ایمازون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔ ایمازون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا جس کی وجہ سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فرد کا سنگ میل عبور کرگئے۔ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد سو ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو، 1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے، اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تب سے وہ اپنی سبقت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.