گدھا تلاشی کے بعد بھارتی پولیس کا ایک اور کارنامہ ’’قانون سب کیلئے برابر‘‘ قیمتی پودے کھانے پر 6 گدھے گرفتار

قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے اڑائے ڈسٹرکٹ جیل میں گھس کر قیمتی پودے اور گھاس کھانے کے جرم میں 6 گدھوں کو گرفتار کرلیا جنہیں 4 روز بعد ایک مقامی رہنما کی ضمانت پر جیل سے رہائی ملی۔
اڑائے جیل کے کانسٹیبل آر کے مشرا نے پولیس کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ان آوارہ گدھوں کو بار بار وارننگ دی گئی تھی ہمارے افسروں نے بڑی محنت اور دیکھ بھال کرکے پودے اور درخت لگائے جو یہ گدھے کھا گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.