یونان کی بندرگاہ پر نوجوان کو فیری سے سمندرمیں دھکا دے دیا گیا,لاش بازیاب، ویڈیو سامنے آنے کے بعد عملہ گرفتار

یونان کی بندرگاہ پر فیری سے نوجوان کو دھکا دے کرسمندر میں ڈبونے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندرگاہ پر فیری کےعملے کی جانب سے دھکا دیے جانے کے بعد نوجوان سمندر میں گر گیا اور اونچی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیا۔

نوجوان یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیرس کی بندرگاہ سے نکلنے ہی والا تھا کہ عملے نے اس کے ساتھ یہ کیا۔

یونانی ویب سائٹ نے بتایا کہ حادثہ منگل کو پیش آیا، جب فیری بندرگاہ سے کریٹ جزیرے کے شہر ہیراکلیون کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص بورڈنگ پلیٹ فارم سے فیری پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن عملے کے دو ارکان اسے چڑھنے سے روکنے کی لگاتار کوشش کر رہے ہیں۔

عملے کے دونوں افراد نے نوجوان کو دھکا دیتے ہیں اور وہ بورڈنگ پلیٹ فارم سے نیچے پانی میں گر جاتا ہے۔

متاثرہ شخص کا نام انٹونیس کریوٹوس بتایا جارہا ہے اور اس کی عمر36 بتائی گئی ہے، پانی میں گرنے کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں چلا تاہم بعد میں لاش کو نکال لیا گیا۔

ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد فیری کے کپتان اورعملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

GREECE

ATHENS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.