گھوم گھوم کر وار کرنے والے

لندن: بین الاقوامی شہرت یافتہ تیر انداز لارس اینڈرسن ایسے انوکھے تیر بناتے ہیں جو دورانِ پرواز خمیدہ ہوکر ان دیکھے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔
لارس اینڈرسن کئی برس سے ایسے تیر بنارہے ہیں جو پرواز کے دوران اپنا رخ بدل سکتے ہیں اور ہوا میں خمیدہ ہوکر پرواز کرتے ہیں۔ لارسن نے اس دلچسپ کرتب کی ویڈیوز بناکر پوسٹ بھی کی ہیں جو بہت مقبول ہورہی ہیں۔
یہ تیر ہوا میں راستہ بدل کر بظاہر دکھائی نہ دینے والے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے خاص تیرعہدِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔ لوگ اسے شعبدہ بازی اور کرتب کا نام دیتے ہیں لیکن اینڈرسن کے مطابق یہ سائنس کے عین اصولوں کے تحت ہے کیونکہ یہ تیر بادحرکیات (ایئروڈائنامکس) کے مطابق بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.