سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کامسئلہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو تنظیم سازی کر رہی ہے اس سے 2018 کے الیکشن میں پارٹی مضبوط ہوگی اور 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا چیئرمین بلاول بھٹو اس جلسہ سے خطاب کریں گے اور یہ جلسہ ماضی کے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کرے گا ملتان کے جلسہ میں بلاول بھٹو پارٹی کا منشور بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مسئلے کا حل موجود ہے اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو یوتھ کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس وقت پاکستان میں 65 فیصد یوتھ ہے۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی اور ہم یہ الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
ہم سے رابطے، اپنی قیمتی آراء، مشوروں، تحاریر اور معلومات کے لئیے رابطہ فرمائیں آپ کا پیشگی شکریہ sadaqatpk4u@gmail.com تازہ ترین خبریں یہاں آکر خود پڑھیں، کیونکہ ہمیں سپیمنگ سے شدید نفرت ہے !
[contact-form-7 id="mjs287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
ہم سے رابطے، اپنی قیمتی آراء، مشوروں، تحاریر اور معلومات کے لئیے رابطہ فرمائیں آپ کا پیشگی شکریہ sadaqatpk4u@gmail.com تازہ ترین خبریں یہاں آکر خود پڑھیں، کیونکہ ہمیں سپیمنگ سے شدید نفرت ہے !
[contact-form-7 id="mjs287" title="subscribe"]