پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 325.67پوائنٹس کی کمی سے 40266.21پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب30 کروڑ 92لاکھ 70ہزار 482روپے کی کمی

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 325.67پوائنٹس کی کمی سے 40266.21پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب30 کروڑ 92لاکھ 70ہزار 482روپے کی کمی ہوگئی جبکہ تجارتی حجم میں 7 کروڑ 64لاکھ 28ہزار 960روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 51لاکھ 46ہزار 620 حصص کا مندا ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 344کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 119کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 216کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 10کروڑ 18لاکھ 39ہزار 820حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 37کروڑ 14لاکھ 81ہزار 243روپے رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.