امریکا نے شمالی کوریا کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا،جاپان کا خیر مقدم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا ہے،جاپان نے امریکا کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کاکہنا تھا کہ امریکا آج شمالی کوریا کو دہشت گردی پھیلانے والی ریاست قرار دیتا ہے۔وائٹ ہائوس کے اس فیصلے کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہئےتھا۔

شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے وقت امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کے خلاف اس اقدام کےبعد مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عملی طور پر زیادہ پر اثر نہیں ہوں گی جو شمالی کوریا پر اثر انداز ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.