افغان ٹیم کو غرور کا صلہ مل گیا، نسیم شاہ نے سب کے دل جیت لئیے:شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور  راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے  افغانستان کی شکست کو غرور و تکبر کا نتیجہ قرار  دے دیا۔
 سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے  آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان ہونے والے تلخ جملوں کے تبادلوں پر افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا، ساتھ ہی  ایک بیان میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی شائقین پر حملے پر  بھی بات کی۔ نسیم شاہ نے سب کے دل جیت لئیے،
ساتھ ہی شعیب اختر نے افغان ٹیم  کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ’ ہم بطور قوم افغانستان کو لاڈ کرتے ہیں، پیار کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہم نے ہر برے وقت میں آپ کو سپورٹ کیا لیکن یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ  آصف علی کو آؤٹ کرکے دھکا مار رہے ہو،  بدتمیزی کر رہے ہو، پھر دوسرا بندہ بھی آکر آصف کو دھکا مارتا ہے، آپ کرکٹ کھیلو، جوش دکھاؤ لیکن بدتمیزی نہ کرو،آپ دھکے مار رہےہو اور  گالیاں دے رہے ہو، یہ بدتمیزی برداشت نہیں ہو گی، اسی لیے اللہ نے بھی آپ کو سزا دی، آپ نے غرور کیا یہی وجہ تھی کہ اللہ نے آپ کی ٹیم کو ذلیل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.