ن لیگیوں کےلئیے لاہور کی زمین گرم، ذیشان بٹ کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی اور 5 محلے دار گرفتار

ن لیگیوں کےلئیے لاہور کی زمین گرم کردی گئی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نولکھا کا رات گئے اندرون میکلوڈ روڈ حمزہ شہباز کے چہیتے معروف لیگی کارکن ذیشان بٹ کے گھر پر چھاپہ، اردگرد لگےقائدین کی تصویروں والے بورڈ توڑ ڈالے فلیکسز اکھاڑ کر بری طرح چیر پھاڑ ڈالیں، گلی میں کھڑے ہوکر مبینہ طور پر لیگی قیادت کو غلیظ گالیاں، برے القاب سے پکارتے ہوئے چیلنج “ان کو بتاؤ اور کہو کہ تمہیں بچا کر دکھائیں، ہمارا کچھ اکھاڑ سکتے ہو تو اکھاڑ لو”

ذیشان بٹ اتفاقاً گھر کے باہر قریب ہی موجود تھے جو بروقت روپوش ہونے میں کامیاب رہے، ذیشان بٹ کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی کو اٹھا لیا، اہل محلہ اور دوستوں کی جانب سے وجہ پوچھنے پر انہیں بھی گرفتار کرلیا، پولیس ٹیم پانچ افراد کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی، اور گھر پر پیغام دیا کہ ذیشان بٹ ن لیگ کےلئیے بہت اچھلتا پھرتا ہے اسے کہو فورا تھانے پیش ہوجائے ورنہ اپنے بھائی سمیت ان پانچوں پر تشدد کا ذمہ دار وہ خود ہوگا.

تھانے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ میکلوڈ روڈ پر ریڈ ایک اشتہاری کی موجودگی کی مخبری پر کی گئی جو کہ وہاں نہیں ملا البتہ وہاں موجود دیگر افراد کے خلاف شیشی حقہ، ناجائز، پستول، چاقو، گولیاں اور کارتوس برامدگی پر مقدمہ درج کیا گیا جو ایف ائی ار فراہم کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.