75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری، فرنٹ پر قائداعظم، علامہ اقبال، فاطمہ جناح، سرسید کی تصاویر پشت پر مارخور کی خوبصورت تصویر

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.