سرکاری ملازمین کو واٹس ایپ کے استعمال میں‌ احتیاط کا حکم

کراچی: وزارت داخلہ نے حساس ڈیٹا چوری ہونے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو واٹس ایپ اور دیگر موبائل فون ایپلی کیشن احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سائبر حملوں کے ذریعے کمپیوٹر اور موبائل فون سے ڈیٹا چرانا معمول بن گیاہے جس کے بعد حساس ادارے بھی اپنی سیکیورٹی بڑھاتے رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کرتے رہتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ اور اسی اقسام کی دیگر موبائل فون ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق ایڈوائز جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں کیوں کہ موبائل فون ایپ کے ذریعے حساس معلومات لیک ہوسکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملازمین مستند اینٹی وائرس کے سوا کوئی اور ایپلی کیشن اپ ڈیٹ نہ کریں، لاعلمی میں کوئی بھی ای میل ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے بصورت دیگر حساس سرکاری معلومات سائبر حملے کے ذریعے ہیک کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.