نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت 1 کروڑ مقرر

 ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے ، انتہاپسندتنظیم ہندویووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔

ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،یہ معجزہ ہےجو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندراندر ہوگیا،زندگی بھرکرتارپورکوریڈورمنصوبےپرشکرگزاررہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.