ایشیا کی دلکش ترین خواتین

سال 2018 کی ایشیا کی خوبصورت اوردلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ، سونم کپور اور کترینہ کیف سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائوں کو خوبصورتی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی‘ (Eastern Eye) نے اس سال کی ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہےجس میں بالی ووڈ کی معروف اداکارائوں عالیہ بھٹ، سونم کپور، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان، صنم سعید، ارمینا رانا خان اور اقراء عزیز وغیرہ شامل ہیں۔

دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں رئیس اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی کئی حسینائوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ان میں اداکارہ کترینہ کیف، سونم کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے، سونم کپور نے ساتویں اور کترینہ کیف نے نویں نمبر پر جگہ بنائی۔


ایشیا کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست میں بالی ووڈکی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر رہیں جبکہ دوسرے نمبر پر دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ نیا شرما ہیں۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں ماہرہ خان کے علاوہ پاکستان کی اور بھی حسین اداکارائیں شامل ہیں جن میں صنم سعید 19ویں، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اور اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ جریدہ ہر سال ایشیا سے تعلق رکھنے والی پر کشش اوردلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کرتا ہے، گزشتہ سال پریانکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبرپر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.