ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

ہاکی ورلڈ کپ بدھ سے بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہو رہا ہے، افتتاحی تقریب کل ہوگی جبکہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں 16ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول ’اے ‘میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس۔ پول ’بی‘ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین۔

پول ’سی‘ میں بیلجیم، بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقا۔ پول ’ڈی‘ میں ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا اور پاکستان شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، موسیقار اے آر رحمان اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

پاکستان نے 1971، 1978،1982اور 1994میں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

1982میں بھارت میں عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں ہے،اگر پاکستان ٹیم ٹاپ 8 میں بھی آگئی تو یہ پاکستان ٹیم کی بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ میں پہلی آٹھ پوزیشن والی ٹیمیں ہی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.