واٹس ایپ کے بہترین فیچرز جو سب کو نہیں پتا

انٹرنیٹ کے ذریعے میسج بھیجنے کی ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘ کے لانچ ہونے کے بعد سے اس کے صارفین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک واٹس ایپ کے نصف سے زائد صارفین اس کو پوری طرح استعمال نہیں کرسکے۔

اگر صارف اس کو پوری طرح استعمال کرنا سیکھ جائے تو اس میں چھپی چند خاصیت کے لطف اندوز ہوسکتا ہے، اپیلی کیشن کے اندز چھپی کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں جو یقیناً استعمال کرنے والے کے کام آسکتے ہیں۔

تحریر (فونٹ) کو بولڈ اٹالک کرنے کا طریقہ
آپ اپنے ہر پیغام (میسج) کو مختلف انداز سے اپنے احباب میں بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے احباب کو کسی خاص لفظ کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں تو اُس لفظ کو بولڈ کریں، کسی بھی لفظ کو بولڈ کرنے سے پہلے اُس لفظ سے پہلے اور آخر میں * لگائیں جیسے اگر آپ کسی کو *ہلیو* لکھ کر بھیجیں گے تو وہ *ہلیو* بولڈ ہوجائے گا۔

اگر آپ اپنے دوست کو کوئی لفظ اٹالک انداز میں لکھنا چاہتے ہیں تو اُس لفظ سے پہلے اور آخر میں _ لگائیں جیسے _ہیلو_ لکھنے کے بعد ہیلو ایسا نظر آنے لگے گا۔

پیغام موصول ہونے والا نشان (بلیو ٹک) کو ختم کریں
واٹس ایپ پر بھیجے گئے نیلے نشان (بلیو ٹک) کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ نے جس شخص کو میسج بھیجا تھا اُس نے پڑھ لیا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دوست بھیجے گئے میسج کی دلیوری نہ دیکھ سکے تو واٹس ایپ کی اکاؤنٹ سٹینگز میں جاکر پرایوسی میں موجود ’’رسپٹ‘‘ پر لگے ٹک کو ختم کر دیں، جس کے بعد آپ کے مسیج پڑھنے کے باوجود پیغام بھیجنے والے کے پاس بلیو ٹک شو نہیں ہوگا، مگر یاد رکھیں ایسا کرنے سے آپ کے بھیجے گئے میسجز سے بھی بلیو ٹک کی سہولت ختم ہوجائے گی۔

اگر آپ کسی کے میسج سے تنگ ہیں تو واٹس ایپ کھولنے سے قبل اپنے موبائل کو ائیرپلین موڈ پر لے آئیں، ایسا کرنے سے آپ سارے واٹس ایپ میسج پڑھ سکتے ہیں اور بھیجنے والے شخص کے پاس بلیو ٹک کا نشان اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ اپنے موبائل کو نارمل موڈ پر نہیں کرلیتے۔

آن لائن ہونے کے آخری وقت (لاسٹ آن لائن) کو چھپائیں
واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر پرائیوسی کے آپشن کو کلک کریں اور وہاں موجود لاسٹ سین آپشن پر کلک کر کے نو باڈی کو متخب کردیں، ایسا کرنے سے آپ کا آخری دفعہ آن لائن ہونے کا وقت نہیں دکھے گا تاہم آپ اپنے کسی دوست کا بھی آخری آن لائن وقت نہیں دیکھ سکیں گے۔

اپنی تصویر (پروفائل پکچر) کو چھپائیں
واٹس ایپ سٹینگ میں موجود پرائیوسی میں پروفائل فوٹو پر جائیں اور یہاں موجود اپنی خواہش کے مطابق آپشن منتخب کریں اور اپنی تصویر جن لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں ان کو منتخب کرلیں۔

اپنے اسٹیٹس کو چھپائیں
پرائیوسی سٹینگ میں موجود اسٹیس کے آپشن کو کلک کر کے جن لوگوں کو اپنا اسٹیس شو کرنا چاہتے ہیں، جیسے اگر کسی کو نہیں دکھانا چاہتے تو نو باڈی کو متخب کردیں، ایسا کرنے سے آپ کا اسٹیٹس کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔

واٹس ایپ صارف کو بلاک کریں
اگر آپ کو واٹس ایپ پر بلاجواز کوئی تنگ کررہا ہے تو پرائیوسی میں موجود بلاک کونٹیکٹس (Block Contacts) پر کلک کر کے اُس کے متعلقہ نمبر کو منتخب کردیں ایسا کرنے سے بلاک کیے گئے نمبر سے آپ کو کسی قسم کا کوئی بھی میسج واٹس ایپ پر موصول نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ نمبر تبدیل کریں
اگر آپ واٹس ایپ پر اپنا نمبر تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے اپنے واٹس ایپ کی سٹینگ میں جائیں اور چینج نمبر پر کلک کر کے مطلوبہ نمبر ڈال دیں ایسا کرنے سے آپ کے واٹس ایپ میں موجود گروپس میں آپ خود بہ خود شامل ہوجائیں گے۔

بڑا دل بھیجیں
اگر آپ کسی کو دل کا بڑا دل بھیجنا چاہتے ہیں تو چیٹ میں ایموجی تلاش کر کے اسے کسی لفظ یا ایموجی کے بغیر سینڈ کردیں۔

پندرہ ایم بی سے زیادہ کی فائل بھیجیں
ساؤنڈسینڈ (SoundSend) نامی ویب سائٹ پر اپنا متعلقہ 15 ایم بی تک کا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، فائل اپ لوڈ کرنے سے کلاؤڈ ساؤنڈ کی جانب سے آپ کو ایک لنک دیا جائے گا جو آپ متعلقہ شخص کو بھیج دیں، اس لنک پر کلک کر نے سے اپ لوڈ کیا ہوا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز کی آٹو ڈاؤن لوڈنگ بند کریں
واٹس ایپ سٹینگ میں موجود ڈیٹا یوسیج (Data Usage) کو کلک کریں اور آنے والے میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپشن کو متخب کریں، ایسا کرنے سے آپ مطلوبہ میڈیا کو اپنی مرضی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ایک میسج بیک وقت میں کئی لوگوں کو بھیجیں
اگر آپ ایک میسج کو بھیجنے کے لیے ہر دفعہ نیا نمبر منتخب کرتے ہیں تو اب ایسا نہیں کرنا پڑے گا، اس کا آسان حل یہ ہے کہواٹس ایپ سٹینگ میں موجود براڈکاسٹ لسٹ پر کلک کر کے اُن نمبرز کو منتخب کریں جن کو آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں، اس کے بعد آپ یہ لسٹ گروپ نما شو ہونے لگے گی، اپنے مطلوبہ میسج کو اُس جگہ ٹائپ کریں اور بھیج دیں، بھیجا گیا میسج منتخب کیے گیے نمبرز کو ہی موصول ہوگا۔

چیٹ ہسٹری محفوظ کریں
اپنی تمام واٹس ایپ سیٹنگز کو محفوظ بنانے کے لیے سیٹنگز میں جاکر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں اور اس کو کونفیگر کریں تاکہ تمام چیٹ بشمول ویڈیوز اور تصاویر آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.