بھارت کے تاریخی شہر الہ آباد کا نام سے تبدیل کرکے ”پرا یا گرج” مقرر

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کر کے ”پرا یا گرج” رکھ دیا ہے۔

الہ آباد کا شمار بھارت کے گنجان آباد ترین شہروں میں کیا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں مسلمان بھی آباد ہیں۔

اترپردیش کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی تجویز چند روز قبل وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے دی تھی۔
ادتیہ ناتھ نے گزشتہ برس اتر پردیش کی قیادت سنبھالنے کے بعد ریاست میں موجود مغل دور کی کئی عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

گزشتہ برس انھوں نے مغل سرائے جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ہندو مذہبی شخصیت دین دیال اپادھیا کے نام پر رکھ دیا تھا۔

اس کے علاوہ یوگی ناتھ نے یوپی کے شہروں بریلی، کانپور اور آگرہ کے ہوائی اڈوں کے نام بھی بدل کر ہندو شخصیات کے نام پر رکھنے کی تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.