غریب طلباء اور مزدوروں پر ایک اور قہر نازل، پنجاب میں میٹر و پر سبسڈی ختم کر کے کرایہ بڑھادیا گیا

حکومت نے پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بسوں کے کرائےسے سبسڈی ختم کرنےکافیصلہ کرلیا ۔

میٹرو بس کا کرایہ 50 سے 100 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہور میں شاہدرہ سے گجو متہ تک چلنے والی میٹرو بس کےکرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر کیے جائیں گے۔

لاہور میں سیاحوں کے لئے ڈبل ڈیکر بس کےکرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پرسالانہ12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.