افغانستان ،قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں فائرنگ ، پولیس چیف سمیت 2 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنرکمپاؤنڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف عبدالرازق اور ایک شہری مارے گئے۔

فائرنگ سے دو امریکیوں سمیت گورنر قندھار اور افغان خفیہ ایجنسی کے مقامی سربراہ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کی گورنر قندھار کے ساتھ ملاقات کے فوری بعد ہوئی۔

فائرنگ سے متعدد افغان فوجی بھی زخمی ہوئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکی کمانڈراسکاٹ ملرفائرنگ سےمحفوظ رہے۔

افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ گورنر قندھارکےسیکورٹی گارڈز نے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.