سونف کے قہوے میں کتنا جادو ہے؟

سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہوجانے والی جڑی بوٹی ہےجسے کچن کی زینت کہا جائےتو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور اضافی ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین جڑی بوٹی ہے۔

بے شمار وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سونف ہی صرف بیماریوں کا علاج نہیں کرتی بلکہ سونف کے پانی کے بھی لاتعداد فوائد ہیں۔ ماہر غذائیت ’شلپا آڑورا‘ کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں ان کےلیے سونف کا پانی کسی جادوئی پانی سے کم نہیں۔ سونف کا پانی کس طرح سے وزن کو کم کرتا ہے :

پُرسکون نیند کے لیے مفید:

سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔

سونف کا پانی تیزی سے وزن کم کرے
میٹابولزم میں اضافہ:

سونف کا پانی ’میٹابولزم‘ کے نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔انسان کا جسم پورے دن میں جتنی کیلوریز لیتا ہے سونف پانی ان کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہےجبکہ میٹابولزم کا کام یہی ہے وہ انسانی جسم سے فالتو چربی کو نکالتا ہےاور وزن میں کمی کرتا ہے۔

بھوک کو روکے:

سونف کے پانی کا ایک گلاس پی لینے سے کافی دیر تک انسان کو بھوک نہیں لگتی۔ سونف میں موجود ضروری معدنیات انسانی پیٹ کو بہت دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے انسان کم کھانا کھاتا ہےجو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

نظام انہضام کو بہتر کرے:

سونف کے پانی کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا ہو اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہےجبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔

خون صاف کرے:

انسان کے جس میں موجود خون کو صاف کرنے کا کام سونف کا پانی بخوبی کرتا ہے اور صاف خون جگر کو موٹا ہونے سے روکتا ہے۔ موٹاپے کی ایک وجہ جگر پر ورم بھی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.