امیر ترین سعودی شہزادے کی دولت میں کمی

سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے الولید بن طلال السعود کی دولت میں اٹھاون فیصد کمی ہوگئی۔

سعودی شہزادے الولید کی دولت میں اس کمی کی وجہ اثاثوں کے تخمینے میں ایڈجسمنٹس بتائی گئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق الولید بن طلال کے برطانیہ میں موجود پچانوے فیصد سب سے قیمتی اثاثوں کی قدر 2014 کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں ستر فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں الولید کی اچانک نظر بندی کے بعد کمپنی کے حصص بیس فیصد سے زائد سطح تک گر گئے ،اور دوبارہ ریکور نہیں ہوسکے۔

شہزادہ ولید بن طلال سعودی شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں،ان کے والد کا نام طلال بن عبدالعزیز آل سعود ہے ۔ بے پناہ دولت اورشاہانہ طرز زندگی کے باعث دنیا کے امیر تریم افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.