انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے سدھو کا سر لانے پر 5لاکھ کا انعام رکھ دیا

بھارتی انتہا پسند تنظیم نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام رکھ دیا ہے، سنجے جاٹ کا کہنا ہےکہ نوجوت سنگھ سدھو ایک سکھ ہونے کے باوجود گرو گوبند کی تعلیمات بھول گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں سنجے جاٹ کو نوجوت سنگھ سدھو کی عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو ملک سے غداری سے تعبیر کیا ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ سدھو اس حکومت کی حمایت کررہے ہیں جس کے ہاتھوں پر ہمارے سپاہیوں کا خون ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو ایک سکھ ہونے کے باوجود گرو گوبند کی تعلیمات بھول گئے ہیں،ویڈیو میں انہیں 5 لاکھ بھارتی روپے کا ایک چیک بھی تھامے دیکھا جاسکتا ہے جو وہ اس شخص کو دینے کا اعلان کر رہے ہیں جو انہیں نوجوت سنگھ سدھو کا سر لاکر دے گا ۔دوسری جانب آگرہ سرکل آفیسر ایچ کا تھیریا کا حیرت انگیز طور پر اس وڈیو کے بارے میں کہنا تھا کہ ایسی وڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں اور لوگوں کو ان پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے ،جب ان سے سوال کیا گیا کہ سنجے جاٹ کی جانب سے بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر کوئی مقدمہ درج کیا جائے گا تو انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی شکایت آئی تو پولیس کارروائی کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.