ٹی20 فائنل: آسٹریلیا کو شکست، فتح کا تاج پاکستان کے سر

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ ٹرافی لفٹ کرلی ہے۔ میچ میں فخر زمان کے جارحانہ 91رنز کے باعث گرین شرٹس کو فتح حاصل ہوئی۔
گرین شرٹس نے فائنل میں کینگروز کے 184 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔
اوپنر فخرزمان مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز بھی قرار پائے، انہوں نے سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 55.60 کی اوسط سے 278رنز اسکور کیے جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
میچ کے آخری لمحات میں ٹیم کو جیت کے لیے 4 اوورز میں 30رنز درکار تھے جب شعیب ملک اور آصف علی نے بلاترتیب 43 اور 17رنز اسکور کیے اور آخر میں آصف علی نے وننگ شارٹ لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔
گرین شرٹس ، کینگروز کے 184رنز کے ہدف کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز اچھا نہ کرسکی تھی اور صرف 2رنز کے اسکور پر ٹیم کو 2 بیٹسمین سے ہاتھ دھونا پڑا جب صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت صفر، صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
قومی ٹیم کی ابتداء میں 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان سرفراز نے اوپنر فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 47رنز کے اسکور پر کپتان سرفراز احمد28رنز بنا کر فخر زمان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔
فخرزمان نے اپنی اچھی فارم کو جاری رکھا اور 46 گیندوں پر جارحانہ 91 رنز اسکور کرکے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ ملک کر چوتھی وکٹ پر اہم 107 رنز کی شراکت بھی قائم کی جو بعد میں جیت کی بنیاد ہی بن گئی۔
ٹیم کے 154رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان جاہئے رچرڈسن کو جارحانہ شارٹ کھیلنے پر وکٹ دے بیٹھے جبکہ سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر نک میڈنسن نے بائونڈری کے قریب ان کا کیچ پکڑا تھا۔
اس سے قبل کینگروز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف دیا ہے، آسٹریلین کپتان فنچ نے47 رنز جبکہ آرکی شارٹ نے76رنز بنائے تاہم پاکستان کے محمد عامر 3وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلوی اننگ کا آغاز عمدہ رہا اور ایرون فنچ اور شارٹ نے95رنز کا آغاز فراہم کیا تھا۔
دوسری وکٹ میکس ویل کی صورت میں جلد گر گئی وہ صرف5رنز بنا سکے،شارٹ نے اپنی اننگ جا ری رکھی اور اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 184 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم ٹریوس ہیڈ نے19 اور مارکوس اٹوائنس12رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.