سہ ملکی سیریز میں کل پاکستان ، آسٹریلیا کا فائنل ہوگا

سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ہرارے اسپورٹس کلب کرکٹ گرائونڈ میں فیصلہ کن معرکے کے لیے آج گرین شرٹس نے ہیڈ کوچ مکی آرتھ کی نگرانی میں کینگروز سے نمٹنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل میں آل رائونڈ حارث سہیل کی جگہ نوجوان بیٹسمین صاحبزاہ فرحان کو موقع دیا جائے گا۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ یہاں سردی بہت ہے اور ہمارے لیے کچھ زیادہ ہی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے کھلاڑی پُرجوش ہیں اور فائنل جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ایونٹ کے راؤنڈ میچوں میں پاکستا ن کو تین کامیابیاں ملیں جبکہ آسٹریلیا سے سیریز کے دوسرے میچ میں انہیں شکست ہوئی تاہم دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں کیونکہ آسٹریلوی ٹیم بھی ایک میچ پاکستان سے ہارگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.