امریکا اخبار کیپٹل گیزیٹ کےدفتر میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کے نیوزروم میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی چینل فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میری لینڈ کے مرکزی شہر اینا پولس میں واقع کیپٹل گیزیٹ نامی اخبار کے دفتر میں پیش آیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ جائے وقعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کئی حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر حملہ آوروں کے پاس بم بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی نیوز چینل کے مطابق اخبار کے رپورٹر فل ڈیوس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ایک حملہ آوور نے میرے دفتر میں کئی لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور کئی افراد ہلاک ہوگئے۔


میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.