عالمی کپ فٹبال: میکسیکو کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو مات

عالمی کپ فٹ بال 2018میں آج کھیلا جانے والا دوسرے میچ میں جنوبی کوریا، میکسیکو کا سامنا کررہی ہے ۔ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے دی ہے۔

ورلڈ کپ 2018 میں اب تک دو میچ جیتنے والی ٹیم میکسیکو نے دوسرے راہونڈ میں جگہ بنالی ہے جبکہ جنوبی کوریا دونوں میچوں میں شکست کا سامنا رہا اور وہ اب ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

عالمی کپ فٹبال: میکسیکو کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو مات
اس سے قبل ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفائی چیمپئن جرمنی کو 0-1 سے مات دی تھی جبکہ جنوبی کوریا کو پہلے میچ میں سویڈن کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی تھی ۔

عالمی کپ فٹبال: میکسیکو کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو مات
روس جاری عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج گروپ ایف کا اہم کھیلا گیا جس میںجنوبی کوریا نے دفائی چیمپئن جرمنی کو مات دینے والی میکسیکو کا سامنا کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست سے ہاتھ دھونا پڑا ۔

عالمی کپ فٹبال: میکسیکو کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو مات
میکسیکو کی جانب سے میچ کا پہلا گول 26ویں منٹ میں مڈفلڈر کارلوس ویلا نے پینالٹی پر کیا اور حریف جنوبی کوریا پر 0-1 کی برتری حاصل کی ۔

ہاف ٹائم کے بعد 66ویں منٹ میں میکسیکن اسٹرائیکر جاویئر ہرنینڈز نے لوزانو کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل کی اور اس گول کے ساتھ ہی اسٹرائیکر جاویئر ہرنینڈز میکسیکو کی جانب سے 50 گول اسکور کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔

عالمی کپ فٹبال: میکسیکو کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو مات
جنوبی کوریا ، میکسیکو کے جارحانہ مزاج کھیل کے باعث فائٹ بیک کرتی رہی لیکن وہ حریف ٹیم پر گول اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم جنوبی کوریا کے اسٹرائیکر سن ہیونگ من نے میچ کے آخری لمحات یعنی 93ویں منٹ میں حریف میکسیکو کے خلاف اپنا اور ورلڈ کپ کا پہلا گول اسکور کیا اور 0-2 کی برتری کو 1-2 کردیا۔

میچ میں جنوبی کوریائی فٹ بالرزکی کارکردگی جہاں نپی تلی رہی وہیں ان کو ریفری کی جانب سے4 پیلے کارڈ دکھائے گئے جن میں 58ویں منٹ میں کم ینگ گون، 63ویں منٹ میں لی ینگ ،72ویں منٹ میں لی سیونگ وو اور 80ویں منٹ میںجنگ ووینگ کو وارننگ کے طور پرپیلے کارڈ دکھائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.