بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 مزید نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آپریشن کے دوران نوجونوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، قابض افواج نے اس دوران ایک گھر کو بھی تباہ کیا۔

دوسری جانب نوجونواں کی شہادت کے خلاف وادی میں مکمل شٹ ڈاؤن کیا گیا اور کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج دیکھنے میں آیا جب کہ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
ادھر بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سمبورا میں بھارتی فوج نے مظاہرین کے پتھراو سے بچنے کیلئے 4 کشمیری نوجوانوں کو انسانی ڈھال بنایا۔

سفاک بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا اور اپنی جیپ کے آگے باندھا، کشمیری نوجوانوں کو انسانی ڈھال بنانے پر مظاہرین نے بھارتی فوج کی ظلم و بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو اپنی گاڑیوں کے آگے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔

واضح رہے گذشتہ سال بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت کاایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب فاروق نامی کشمیری نوجوان کو بھارتی فورسز نے اپنی جیپ کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.