مریم نواز نے اثاثے ظاہر کر دیئے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی دستاویزات ظاہر کردی جسمیں 4کروڑ92 لاکھ کے تحائف، ساڑھے 17لاکھ کے زیورات، مختلف ملز میں شیئرز اور زرعی اراضی کی مالک ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈمیں شئیر ہولڈر ہیں۔اس کے علاوہ ان کے حمزہ اسپننگ ملزاور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں بھی شیئرز ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں ۔ انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلورملزمیں 34لاکھ62ہزارکی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔

مریم نواز 4کروڑ92 لاکھ کے تحائف کے ساتھ ساتھ ساڑھے 17لاکھ کے زیورات کی بھی مالک ہیں۔

دوسری جانب پیش کی گئی دستاویز کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی مقروض بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.