سوا سال: مظہر بر لاس’’دنیا کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے، آنے والا برس اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، مودی کو اسرائیلیوں اور امریکیوں کے کہنے پر ایوارڈ دئیے گئے ہیں,اسرائیل بھارت میں ایک ایئر بیس قائم کر رہا ہے، 22ستمبر کو مودی جب این آر جی اسٹیڈیم ہیوسٹن میں خطاب کرے گا تو اسٹیڈیم کے باہر بیس سے پچیس ہزار افراد مودی کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ اس مظاہرے میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ بدھسٹ، عیسائیوں اور سکھوں کی کثیر تعداد ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے علاوہ ’’آزاد ناگا لینڈ‘‘ اور ’’خالصتان‘‘ کے نعرے بلند کرے گی، مودی امریکہ سے مایوسیوں کے سائے میں لوٹے گا، اکتوبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں کشمیر میں پلوامہ کے طرز پر ایک ڈرامہ رچایا جائے گا، اس ڈرامے کی بنیاد پر بھارتی فوج کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر دے گی اور ساتھ ہی آزاد کشمیر پر حملہ کر دے گی۔ یہ حملہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے وسط تک ہو سکتا ہے’’