نگران وزارتیں خطرے میں،الیکشن کمیشن کا کابینہ سے جانبدار ارکان کو ہٹانےکیلئے وزیراعظم کو نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جانبدار ارکان کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے معاملے پر نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

جانبدار ارکان کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے  ایڈیشنل اٹارنی جنرل  سے کہا کہ کیا آپ احد چیمہ ، توقیر شاہ اور فواد حسن فواد کی نمائندگی کر سکتے ہں ،کمیشن کی معاونت کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کو نوٹس جاری کریں جس کے بعد کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.